QR CodeQR Code

ان شاء الله عنقریب انصارالله فورسز کے ہمراہ بیت الله الحرام میں نماز ادا کرینگے، شیخ الکعبی

26 Nov 2020 16:20

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک مختصر پیغام میں حرکۃ النجباء کے سربراہ نے کامیاب جوابی کارروائی پر انصاراللہ یمن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبارک ہو اے اللہ، اسکے رسولؐ اور امیرالمومنینؑ کے انصار! (انصاراللہ) اور اے زید بن علی علیہ السلام کی اولادو! ہم سرتاپا اس امید میں غرق ہیں کہ ان شاء اللہ بہت جلد بیت اللہ الحرام کے صیہونی آلۂ کاروں سے پاک کر دیئے جانیکے بعد وہاں آپکے ہمراہ نماز ادا کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی عوامی مزاحمتی فورس حرکۃ النجباء کے سربراہ شیخ اکرم الکعبی نے یمن کی مسلح افواج کی جانب سے جارح ملک سعودی عرب میں واقع تیل کی اہم تنصیبات کے قدس-2 میزائلوں کے ذریعے کامیابی کے ساتھ نشانہ بنائے جانے پر ایک مختصر پیغام میں انصاراللہ یمن کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے پیغام میں حرکۃ النجباء کے سربراہ نے لکھا ہے کہ مبارک ہو اے اللہ، اس کے رسولؐ اور امیرالمومنینؑ کے انصار! (انصاراللہ) اور اے زید بن علی علیہ السلام کی اولادو! شیخ اکرم الکعبی نے اپنے پیغام میں مزید لکھا ہے کہ ہم سرتاپا اس امید میں غرق ہیں کہ ان شاء اللہ بہت جلد بیت اللہ الحرام کے صیہونی آلۂ کاروں سے پاک کر دیئے جانے کے بعد وہاں آپ کے ہمراہ نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں انصاراللہ یمن کی کامیابی اور ان کے دشمنوں کی نابودی کے لئے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔


خبر کا کوڈ: 900110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900110/ان-شاء-الله-عنقریب-انصارالله-فورسز-کے-ہمراہ-بیت-الحرام-میں-نماز-ادا-کرینگے-شیخ-الکعبی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org