0
Thursday 26 Nov 2020 18:52

پیر افضل قادری نے تحریک لبیک کے سربراہ کو ذہنی بیمار قرار دیدیا

پیر افضل قادری نے تحریک لبیک کے سربراہ کو ذہنی بیمار قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے بانی رہنما اور سابق سرپرست اعلیٰ پیر افضل قادری نے خادم رضوی کی وفات کے بعد ان کے بیٹے سعد حسین رضوی کی جانشینی پر سوال اٹھاتے ہوئے پارٹی کی قیادت کے حوالے سے تنازع کو جنم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالے ایک کلپ میں پیر افضل قادری نے سعد حسین رضوی کو ’’ذہنی طور پر بیمار‘‘ قرار دے دیا۔ ڈان نیوز کے مطابق وائرل کلپ میں خطاب کے دوران پیر افضل قادری  نے سعد رضوی کی مذہبی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وہ حافظ بھی نہیں ہیں، جیسا کہ انہیں ان کے پیروکار سمجھتے ہیں، ان کے اور مرحوم خادم رضوی کے درمیان باہمی طور پر اتفاق ہوا تھا کہ پارٹی میں اقربا پروری کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قیادت بانیوں کے رشتہ داروں کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں اکیلا تھا کہ جس نے آسیہ بی بی کیخلاف ممتاز قادری کیلئے مہم چلائی، مجھے اس تحریک کی وجہ سے 106 مقدمات میں نامزد کیا گیا، ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ہر کوئی سمجھا کہ تحریک ختم ہوگئی لیکن میں نے اس کا نام تبدیل کر کے اسے جاری رکھا، خادم رضوی کو معلوم تھا کہ ان کا بیٹا نااہل ہے اور وہ مجھ سے سعد کیلئے دعا کرنے کا کہتے تھے، جو مبینہ طور پر ذہنی بیمار، نشے کا عادی ہے اور اس نے اپنی تعلیم بھی مکمل نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق پیر افضل قادری کے موقف پر تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان زبیر احمد نے کہا کہ جب گزشتہ برس مئی میں پارٹی کیخلاف کریک ڈاؤن میں انہیں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، سعد رضوی کو تحریک لبیک پاکستان کی مشاورتی شوریٰ نے سابق سربراہ کے جنازے سے کچھ دیر قبل ہی سربراہ منتخب کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا سربراہ منتخب کرنے کا اختیار صرف مجلس شوریٰ کو حاصل ہے اور سعد اب پارٹی کے قانونی سربراہ ہیں اور تنازع کھڑے کرنے کی ایسی کوششوں پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900133
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش