0
Thursday 26 Nov 2020 19:13

لاہور، اورنج میٹرو ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے اضافہ

لاہور، اورنج میٹرو ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے اضافہ
اسلام ٹائمز۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین میں سفر کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین رات ساڑھے آٹھ کی بجائے گیارہ بجے تک چلے گی۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین کے آپریشنل ٹائم میں اڑھائی گھنٹے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اورنج ٹرین صبح سات سے رات گیارہ بجے تک چلے گی۔ اورنج ٹرین کا اس سے قبل دورانیہ ساڑھے تیرہ گھنٹے یومیہ تھا۔ نئے اوقات کار کے مطابق اورنج ٹرین روزانہ سولہ گھنٹے چلے گی۔ نئے اوقات کار سے طویل دورانیہ تک کام کرنیوالے اور دفاتر میں دوسری تیسری شفٹ میں کام کرنیوالے شہریوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 900139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش