QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، علامہ رمضان توقیر کی خانم کے جنازے میں شہریوں کی کثیر تعداد شریک

26 Nov 2020 19:36

ایس یو سی کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی زوجہ کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں حاجی مورا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد سمیت خبررساں اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ قبل ازیں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی زوجہ کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں حاجی مورا میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران، سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد سمیت خبررساں اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ پولیس و انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ مرحومہ کی قل خوانی بروز ہفتہ 3 بجے حاجی مورا میں ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 900141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900141/ڈی-ا-ئی-خان-علامہ-رمضان-توقیر-کی-خانم-کے-جنازے-میں-شہریوں-کثیر-تعداد-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org