QR CodeQR Code

کراچی میں سندھودیش کے لوگوں کو بلاکر نوکریاں دی جارہی ہیں، خالد مقبول صدیقی

26 Nov 2020 19:54

شادی ہال مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنوینر ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کے نام پر تمام پابندیاں کراچی میں لگارہی ہے، پورا سندھودیش کھلا ہے مگر پاکستان بند ہے، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحريک چلائيں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت سے کوئی بھی مطالبہ منہ پر کالک ملنے کے مترادف ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے شادی ہال مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے ایک فیصد نوجوانوں کو بھی نوکری نہیں دی گئی، کراچی میں سندھودیش کے لوگوں کو بلاکر نوکریاں دی جارہی ہیں۔ خالد مقبول صدیقی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے لوگوں پر مسلط کئے گئے تمام سندھودیش والوں کو واپس لے جائیں، یہ پاکستان ہے یہاں بدمعاشی قبول نہیں کی جائے گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے صرف سندھ کے شہری علاقوں کراچی، میرپورخاص، نوابشاہ اور حیدرآباد جو پورے ملک کو پال رہے ہیں وہاں پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم پاکستان کی محبت ميں کمزور پڑ رہے ہيں، سندھ حکومت کو ٹاسک ديا گيا ہے کہ تاجروں کو تنگ کيا جائے، کراچی کے ذريعے پاکستان کو لوٹنے کی مذمت کرتے ہيں، کراچی کا شہری اپنے حصے سے زيادہ ٹيکس ديتا ہے، کورونا کے عذاب کو بھی بھتے اور پيپلز پارٹی فنڈ کيلئے استعمال کيا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کے نام پر تمام پابندیاں کراچی میں لگارہی ہے، پورا سندھودیش کھلا ہے مگر پاکستان بند ہے، کوئی وہاں دکان بند نہیں ہورہی ہے، سندھ حکومت کیخلاف مزاحمتی تحريک چلائيں گے۔


خبر کا کوڈ: 900143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900143/کراچی-میں-سندھودیش-کے-لوگوں-کو-بلاکر-نوکریاں-دی-جارہی-ہیں-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org