QR CodeQR Code

ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے متولی سید ظفر عباس بھی شہید

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کی فائرنگ سے متولی امامبارگاہ سمیت 4 اہلکار شہید

26 Nov 2020 20:00

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کر دیا ہے، شہداء میں متولی امامبارگاہ تھلہ یلہ شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ بھی شامل ہیں۔ چاروں افراد مختلف شہروں سے تعلق تھے اور ایف ڈبلیو او کے شعبہ انجنرئنگ سروس میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے متولی امبارگاہ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ چاروں مقتول ایک ہی گاڑی میں سوار تھے۔ شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کر دیا ہے، شہداء میں متولی امامبارگاہ تھلہ یلہ شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ بھی شامل ہیں۔ چاروں افراد مختلف شہروں سے تعلق تھے اور ایف ڈبلیو او کے شعبہ انجنیئرنگ سروس میں خدمات سرانجام دیتے تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شمالی وزیرستان شفیع اللہ گنڈہ پور کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چاروں افراد میں سے ایک شہید سید ظفر عباس شاہ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے اور وہ امامبارگاہ تھلہ فضل شاہ کے متولی ہیں۔

باقی مقتولین کا تعلق میر علی، ایبٹ آباد اور گوجرانولہ سے ہے۔ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈہ پور کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش و گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں میر علی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کی غرض سے منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کی مختلف ٹیمیں وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیکر باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900145

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900145/شمالی-وزیرستان-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-متولی-امامبارگاہ-سمیت-4-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org