QR CodeQR Code

کرک میں پولیس چیک پوسٹ پر دھماکہ، ایک اہلکار زخمی

26 Nov 2020 20:17

پولیس کے مطابق چیک پوسٹ رات کو خالی ہوتی ہے جسکا فائدہ اٹھا کر نامعلوم افراد نے رات کو چیک پوسٹ کے اندر بارودی مواد نصب کیا تھا اور صبح پولیس اہلکار جب ڈیوٹی پر آئے تو بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرک میں کاشو پل پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ ہوا ہے جس سے ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کرک بنوں روڈ پر کاشو پل پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس سے ایک پولیس اہلکار آصف رحمان شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹ رات کو خالی ہوتی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم افراد نے رات کو چیک پوسٹ کے اندر بارودی مواد نصب کیا تھا اور صبح پولیس اہلکار جب ڈیوٹی پر آئے تو بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا۔


خبر کا کوڈ: 900153

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900153/کرک-میں-پولیس-چیک-پوسٹ-پر-دھماکہ-ایک-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org