QR CodeQR Code

ایبٹ آباد میں کورونا کے باعث 2 نرسز جاں بحق

26 Nov 2020 20:39

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ نرسز سب سے زیادہ مریض کے ساتھ ہونے کیوجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کے باعث دو نرسز انتقال کر گئیں۔ عالمی وبا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 8 نرسیز جاں بحق ہوچکی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ایک نرس ایبٹ آباد، جبکہ دوسری نرس پشاور میں جاں بحق ہوئی جس سے جاں بحق ہونے والے نرسز کی کل تعداد 8 ہوگئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ نرسز سب سے زیادہ مریض کے ساتھ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔ نرس مریم عنبرین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نرسز کی کمی پوری کی جائے، جبکہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والی نرسز کو ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس اور رسک الاؤنس دیا جائے۔ نرسنگ ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا مریضوں کا زیادہ واسطہ نرسز کے ساتھ پڑتا ہے۔ ایسوسی ایشن نے شہید نرسز کیلئے شہداء پیکیج کا مطالبہ کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 900158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900158/ایبٹ-ا-باد-میں-کورونا-کے-باعث-2-نرسز-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org