0
Thursday 26 Nov 2020 21:30

ڈاکٹر کلب صادق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ ساجد نقوی

ڈاکٹر کلب صادق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، علامہ ساجد نقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے معروف عالم دین و سکالر، آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ کلب صادق اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، انہوں نے شیعہ، سنی خلیج کو کم کرنے اور دوریاں مٹانے میں اہم کردار ادا کیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتے رہے۔ ان کی وفات ملت اسلامیہ برصغیر بالخصوص ملت اسلامیہ ہند کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔ مرحوم علمی گھرانے کے چشم و چراغ ہونے کے ناطے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے برابر کوشاں رہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی، طبی اور رفاہی ادارے قائم کئے۔ لکھنو کا ایرا میڈیکل کالج انہی کی یادگار ہے۔ انہوں نے توحید المسلمین ٹرسٹ قائم کرکے بے شمار غریب گھرانوں کی مدد اور مستحق نوجوانوں کے تعلیمی مصارف برداشت کئے۔ علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی علییّن میں مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل و ملت اسلامیہ کو اُن کا نعم البدل عطا فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 900161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش