0
Thursday 26 Nov 2020 21:44

کرونا وائرس، جی بی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 31 جنوری 2021ء تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

کرونا وائرس، جی بی میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 31 جنوری 2021ء تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 31 جنوری 2021ء تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی کے احکامات اور فیصلوں کی روشنی میں جی بی میں سرکاری و نجی سکولوں بشمول یونیورسٹی کیمپس، کوچنگ سنٹرز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جی بی میں کرونا وائرس کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جمعرات کے روز دس نئے مریض سامنے آئے تھے۔ دوسری جانب ٹیسٹ کی سہولت کم ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تشخیص میں مشکلات پیش آ رہی ہے اور خطے میں کرونا وائرس کے اصل مریض حکومتی اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہونے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش