QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈبلیو ایم کی سردار سجاد حسین کی نماز جنازہ میں شرکت و اہلخانہ سے تعزیت

27 Nov 2020 21:40

مولانا ذکی الحسن کا کہنا تھا کہ سردار سجاد ایک بابصیرت، دانشمند اور نڈر رہنما تھے، اتحاد بین المسلمین اور ملت تشیع کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پشاور کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید ذکی الحسن نے امامیہ جرگہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور بزرگ شیعہ رہنما سردار سجاد زاہد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وفد کے ہمراہ سردار سجاد کے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش اور صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین طوری بھی موجود تھے۔ انہوں نے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی قومی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا، ہم مرحوم  کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سردار سجاد ایک بابصیرت، دانشمند اور نڈر رہنما تھے، اتحاد بین المسلمین اور ملت تشیع کے حقوق کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء نے مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 900168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900168/پشاور-ایم-ڈبلیو-کی-سردار-سجاد-حسین-نماز-جنازہ-میں-شرکت-اہلخانہ-سے-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org