QR CodeQR Code

ملتان، کرونا ایس او پیز کی خلاف پر 7تجارتی مقامات سیل 

26 Nov 2020 22:50

کریک ڈان وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم، گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے عالمی وبا کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو رش والے مقامات میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے اور کہا ہے کہ شہری بلاضرورت مارکیٹوں اور پبلک مقامات کا رخ نہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ کریک ڈاون کے دوران 7 تجارتی مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پیراں غائب روڈ پر 2 شادی ہال سیل کر دئیے گئے جہاں کورونا ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی تھی۔ اس کے علاوہ چار دکانیں اور ایک میڈیکل سٹور بھی سر بمہر کردیا گیا۔ کاروائی کی قیادت پرائس مجسٹریٹس طارق ولی اور نعمان عابد نے کی۔ کریک ڈاون وہاڑی چوک، جنرل بس اسٹینڈ، شاہ رکن عالم، گلشن مارکیٹ اور چوک کمہاراں والا میں کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عالمی وبا کی شدت کے پیش نظر شہریوں کو رش والے مقامات میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل ہے اور کہا ہے کہ شہری بلاضرورت مارکیٹوں اور پبلک مقامات کا رخ نہ کریں اور کورونا ایس او پیز بارے حکومتی احکامات پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


خبر کا کوڈ: 900172

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900172/ملتان-کرونا-ایس-او-پیز-کی-خلاف-پر-7تجارتی-مقامات-سیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org