QR CodeQR Code

لیہ میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، مختلف علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون

26 Nov 2020 22:53

سمارٹ لاک ڈاون لگانے والے علاقوں میں سٹی کے 6 مقامات اسلم موڑ، محلہ نور آباد، قادرہ آباد، ایمپیلائز کالونی، گلی نیشنل بنک والی، حسینی چوک کے علاقے شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیہ میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے باعث 8 مختلف مقامات پر مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں سٹی ایریا لیہ سے 17، چک 339 سے 7، چک 219 اے سے 8 مریض سامنے آئے ہیں۔ سمارٹ لاک ڈاون لگانے والے علاقوں میں سٹی کے 6 مقامات اسلم موڑ، محلہ نور آباد، قادرہ آباد، ایمپیلائز کالونی، گلی نیشنل بنک والی، حسینی چوک کے علاقے جبکہ کروڑ لعل عیسن کے چک نمبر 219 اے اور چوک اعظم کے چک نمبر 339 ٹی ڈی اے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاون لگایا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سرگرمیوں کو ترک کرنے کی اپیل کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 900173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900173/لیہ-میں-بھی-کورونا-تیزی-سے-پھیلنے-لگا-مختلف-علاقوں-سمارٹ-لاک-ڈاون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org