0
Thursday 26 Nov 2020 23:16

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار

ملتان انتظامیہ کا پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو 30 نومبر کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں 30 نومبر کو پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی درخواست دی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر ملتان نے اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لہذا جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ دوسری طرف پولیس نے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں کو گزشتہ روز بغیر اجازت ریلی نکالنے پر گرفتار کیا تھا جنہیں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، علاقہ مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر رہنماؤں کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

علی موسیٰ گیلانی کا رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے پر گرفتار کیا گیا، ملتان شہر ڈپٹی کمشنر کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی جاگیر ہے تاہم 30 نومبر کو پی ڈی ایم کا جلسہ لازمی ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 900178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش