QR CodeQR Code

جامعہ این ای ڈی میں ”تعمیراتی انجینئرنگ لاء“ میں ماسٹرز پروگرام کا اعلان

26 Nov 2020 23:19

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کی سینئر فیکلٹی کی کاوشوں سمیت ڈاکٹر فرخ عارف نے اس پروگرام کو ڈیزائن کیا ہے، اس ڈھائی سالہ ماسٹرز پروگرام کا آغاز رواں ہفتے ہو چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی معروف درسگاہ جامعہ این ای ڈی کے زیرِ اہتمام تعمیراتی انجینئرنگ کے قوانین میں ماسٹرز کروایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سول انجینئرنگ کے شعبہ میں تعمیراتی انجینئرنگ قوانین کی اہمیت کے پیشِ نظر اس میں اسپشلائزیشن کروائی جا رہی ہے، یہ پاکستان بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا ماسٹرز پروگرام ہے، جس میں سول انجینئرز کو تعمیراتی حوالوں سے موجودہ قوانین سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔ شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے بتایا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کی سینئر فیکلٹی کی کاوشوں سمیت ڈاکٹر فرخ عارف نے اس پروگرام کو ڈیزائن کیا ہے، اس ڈھائی سالہ ماسٹرز پروگرام کا آغاز رواں ہفتے ہو چکا ہے، تعمیراتی صنعت کی ضرورت کے پیش نظر اس پروگرام کی افادیت کو بڑھانے کیلئے اس میں سینئر لاء کنسلٹنٹ، ججز صاحبان اور تعمیراتی صنعت کے ماہرین سے مدد لی جائے گی۔

ڈاکٹر فرخ عارف کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے، جو مستقبل کی تعمیراتی صنعت اور پاکستان کی معاشی ترقی کی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شعبہ سول انجینئرنگ کے سینئر اساتذہ نے اس پروگرام کو حقیقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این ای ڈی یونیورسٹی کی جانب سے یہ اقدام سول انجینئرنگ کے پیشے میں معیار کو بڑھانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 900179

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900179/جامعہ-این-ڈی-میں-تعمیراتی-انجینئرنگ-لاء-ماسٹرز-پروگرام-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org