QR CodeQR Code

پاراچنار لوڈشیڈنگ، اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم کے صدارت میں واپڈا حکام اور عمائدین کا اجلاس

27 Nov 2020 00:51

اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی کہ ایمرجنسی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام شدید عذاب میں مبتلا ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی جا رہی ہے۔ آج اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم زاہد یونس کے صدارت میں واپڈا حکام اور عمائدین کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجلی لوڈشیڈنگ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں واپڈا حکام کو ہدایت کی گئی کہ ایمرجنسی بنیادوں پر لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے۔ واضح رہے کہ اپر کرم میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال انتہائی ناقص ہے۔


خبر کا کوڈ: 900198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900198/پاراچنار-لوڈشیڈنگ-اسسٹنٹ-کمشنر-اپر-کرم-کے-صدارت-میں-واپڈا-حکام-اور-عمائدین-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org