QR CodeQR Code

جلسوں کیوجہ سے کوئی کورونا نہیں پھیل رہا، رانا ثناء اللہ کی عجب منطق

27 Nov 2020 01:44

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کورونا ہونے کو ایک آدمی سے بھی ہو جاتا ہے، پوچھتا ہوں کہ کیا حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا ہے، جس سے بتا سکیں کہ جلسوں سے کتنے افراد کو کورونا ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جلسوں کی وجہ سے کوئی کورونا نہیں پھیل رہا، ملک کو سب سے زیادہ خطرہ عمران خان سے ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کورونا ہونے کو ایک آدمی سے بھی ہو جاتا ہے، پوچھتا ہوں کہ کیا حکومت کے پاس کوئی ڈیٹا ہے، جس سے بتا سکیں کہ جلسوں سے کتنے افراد کو کورونا ہوا، جلسوں کی وجہ سے کوئی کورونا نہیں پھیل رہا، ملک کو سب سے زیادہ خطرہ عمران خان سے ہے، وہ سیاست کو دشمنی میں لے گئے ہیں، جتنی جلدی ممکن ہوا، قوم اس حکومت کو گھر بھیجے گی۔ لیگی رہنماء نے کہا کہ احد چیمہ بے قصور تھے لیکن انہیں 3 سال تک پابند سلاسل رکھا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے پاس سپریم کورٹ کے سوالات کے جواب نہیں ہوتے، بے جا قید میں رکھنے والوں کے خلاف قانون سازی ہونی چاہیئے، جو کسی کو بے قصور قید میں رکھے، اس کو سزا ہونی چاہیئے، ہمارا مطالبہ تھا کہ شہباز شریف کو دو ہفتوں کا پے رول دیا جائے، وزیراعلیٰ کے پاس اختیارات ہیں کہ وہ 15 دن کی بھی پیرول کی اجازت دے سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو 30 نومبر کے جلسے میں ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے، حکومت کو چاہیئے تھا کہ کورونا کے حوالے سے پالیسی بناتے وقت اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے۔


خبر کا کوڈ: 900203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900203/جلسوں-کیوجہ-سے-کوئی-کورونا-نہیں-پھیل-رہا-رانا-ثناء-اللہ-کی-عجب-منطق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org