0
Friday 27 Nov 2020 11:28

آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان

آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے آئندہ سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پریکٹیکلز نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے عملی امتحان نہ لینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ پریکٹیکلز سے متعلق نوٹیفکیشن کا اطلاق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔ تھیوری میں مارکس کی بنیاد پر پریکٹیکلز کے نمبر دیئے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پریکٹیکلز نہ لینے کا فیصلہ پرموشن کورونا 19 پالیسی کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے پھیلاؤ میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں ایک بار پھر معطل کردی گئی ہیں۔

امتحانات کب لینے ہیں یہ صوبے خود فیصلہ کریں گے۔ پنجاب میں نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات مئی یا جون میں ہوں گے۔ محکمہ اسکولز ایجوکیشن پنجاب نے نرسری تا آٹھویں جماعت تک بچوں کو پاس کرنے کا فارمولا جاری کیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلی جماعت میں ترقی اب ہوم ورک کی بنیاد پر ہو گی۔ ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر بچے کواگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ تعطیلات کے دوران فیکلٹی ممبرز ہفتے میں دو دن اداروں میں آئیں گے۔ پچاس فیصد اساتذہ پیر کو اور 50 فیصد جمعرات کو حاضر ہوں گے۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.3 فیصد ہوگئی ہے۔ راولپنڈی، ملتان، لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 900227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش