QR CodeQR Code

اسلام آباد، شہری کے گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنیوالا گروہ گرفتار

27 Nov 2020 11:33

پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیر خان اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی ہے، گرفتار ملزمان شیر خان اور حمزہ نے شہری سے واردات کے دوران تین لاکھ روپے نقد اور اس کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایف -11 میں اسلحہ کے زور پر واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ شالیمار پولیس کی ٹیم نے واردات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیر خان اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے ایک شہری سے اس کے گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی تھی۔ گرفتار ملزمان شیر خان اور حمزہ نے شہری سے واردات کے دوران تین لاکھ روپے نقد اور اس کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری میں جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی ہے۔ پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 900231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900231/اسلام-آباد-شہری-کے-گھر-باہر-اسلحہ-زور-پر-لوٹ-مار-کرنیوالا-گروہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org