0
Friday 27 Nov 2020 11:57

افغان قیادت کے پاس امن کا موقع ہے تاہم دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

افغان قیادت کے پاس امن کا موقع ہے تاہم دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کابل میں حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ افغان حکومت کو دشمنوں سے باخبر رہنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ملاقات میں کیے۔ ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ روابط کو مزید مستحکم بنانے میں مددگار ہوگا۔ خطے میں دیرپا امن، پرامن افغانستان سے جڑا ہے۔ وزیر خارجہ نے اقتصادی تعاون کے فروغ اور مواقعوں سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کے پاس امن کا موقع ہے تاہم دشمنوں سے بھی باخبر رہنا ہوگا۔ پاکستان دیرپا افغان امن، مہاجرین کی جلد واپسی کا خواہاں ہے
 
خبر کا کوڈ : 900238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش