0
Friday 27 Nov 2020 12:31

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے پیدا ہونیوالے خلاء کو کبھی پْر نہیں کیا جا سکتا، قاری زوار بہادر

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے پیدا ہونیوالے خلاء کو کبھی پْر نہیں کیا جا سکتا، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ علامہ خادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت، ناموس رسالتؐ، عظمت صحابہ و اہلبیت کی سربلندی کیلئے جان قربان کرنیوالے ایک ناقابل شکست، توانا اور عشق رسول میں فنا ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال سے پیدا ہونیوالے خلاء کو کبھی پْر نہیں کیا جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء پاکستان وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر احمد نورانی کی صدارت میں مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مفتی تصدق حسین، مرزا تجمل حسین، ملک ذاکر حسین اعوان ایڈووکیٹ، محمد ارشد مہر، رشید احمد رضوی، مفتی جمیل احمد رضوی، مفتی حنیف خان چشتی، مفتی محمد اشرف قادری، مولانا افتخار چیمہ، قاری خلیل احمد مہروی، مولانا محمد نعیم جاوید نوری، مولانا زوار حسین مہروی، پروفیسر عابد رفیق، مولانا یاسین قصوری، قاری لیاقت علی رضوی کے علاوہ دیگر ارکان شوریٰ نے شرکت کی۔

دیگر ارکان شوریٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے پیغمبر اسلام خاتم النبین اور صحابہ کرام کی ناموس کے تحفظ کیلئے لازوال جدوجہد کرتے ہوئے تاریخ ساز کردار ادا کیا، اہل پاکستان کی غم اور سوگ میں ڈوبی ہوئی فضا حضرت کے ناموس رسالت کیلئے تاریخی کردار پر خراج تحسین پیش کر رہی ہے، جمعیت علماء پاکستان وسطیٰ پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں امام شاہ احمد نورانی کے رفیق خاص اور انجمن طلباء اسلام کے بانی مفتی جمیل احمد نعیمی اور جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن معروف سماجی رہنما، قائد اہلسنّت امام شاہ احمد نورانی کے عظیم کارکن اور نظام مصطفےٰ  کے انتھک مجاہد ملک بشیر احمد نظامی کے انتقال کو اہلسنت اور جمعیت علماء پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان قرار دیا گیا۔ اجلاس میں ارکان عاملہ نے مرحومین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی اور ان کے لوحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش