0
Friday 27 Nov 2020 14:17

آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کرینگی، یوسف رضا گیلانی

آصفہ بھٹو ملتان جلسے سے خطاب کرینگی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔ یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان جلسے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30 نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، 30 نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور آصفہ بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا وائرس کے باعث 30 نومبر کے تاسیسی جلسے میں شریک نہیں ہوسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش