0
Friday 27 Nov 2020 14:37

محبوبہ مفتی بیٹی سمیت ایک بار پھر گھر میں نظربند

محبوبہ مفتی بیٹی سمیت ایک بار پھر گھر میں نظربند
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک بار پھر اُنہیں حراست میں لے لیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا کہ دو دن سے اپنے ساتھی وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی کوشش کر رہی ہوں لیکن انتظامیہ وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی وزراء اور اُن کے کٹھ پتلیوں کو پورے کشمیر میں گھومنے کی اجازت ہے لیکن صرف میرے لیے سیکیورٹی ایک مسئلہ ہے۔ اپنے بیان میں اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے۔ وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی کا مزید کہنا تھا کہ یہاں تک کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظر بند کر دیا گیا ہے کیونکہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 900268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش