0
Friday 27 Nov 2020 14:38

کورونا وائرس، سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور سرفہرست، کراچی دوسرے نمبر پر

کورونا وائرس، سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور سرفہرست، کراچی دوسرے نمبر پر
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پشاور، کراچی اور حیدر آباد بالترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر شامل ہیں۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں تمام چیف سیکرٹریز اور ماہرین صحت نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ این سی او سی کے اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا مثبت آنے کی سب سے زیادہ شرح پشاور میں 19.65 ریکارڈ کی گئی، جبکہ کورونا مثبت آنے میں کراچی کا دوسرا نمبر ہے جہاں شرح 17.73 فیصد ہے، تیسرے نمبر پر حیدر آباد ہے جہاں شرح 16.32 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ آزاد کشمیر میں کورونا مثبت آنے کی شرح 10.79 فیصد، بلوچستان 6.41، گلگت بلتستان 4.81، اسلام آباد 5.84، کے پی 9.25، پنجاب 3.59، سندھ 13.25، لاہور 4.52، راولپنڈی 11.49، کوئٹہ 9.77 اور مظفرآباد میں 10.34 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ علمائے کرام اور شادی ہال مالکان کے ساتھ میٹنگ میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کا تحفظ ہے، عوام کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں، وزارت صحت وقتاً فوقتاً صحت سے متعلق ہدایات جاری کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش