QR CodeQR Code

مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا

27 Nov 2020 14:47

چیف سیکٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علمائے کرام دوسری لہر میں بھی حکومت کا ساتھ دیں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام میں کورونا سے بچنے کیلئے آگہی مہم چلائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نے کہا ہے کہ مساجد اور دیگر مذہبی جگہوں پر علمائے کرام ایس او پیز کی تلقین یقینی بنائیں۔ پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اس موقع پر علماء کو محمکہ صحت کی طرف سے کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلی لہر کی نسبت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، دوسری لہر میں علماء کا کردار انتہائی ضروری ہے، کورونا کی دوسری لہر کا مقابلہ کرنے میں علماء کرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ چیف سیکٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ علمائے کرام دوسری لہر میں بھی حکومت کا ساتھ دیں اور جمعہ کے اجتماعات میں عوام میں کورونا سے بچنے کیلئے آگہی مہم چلائی جائے۔ واضح رہے ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 54 افراد کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت نے 26 نومبر سے تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 900270

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900270/مساجد-اور-دیگر-مذہبی-جگہوں-پر-علمائے-کرام-ایس-او-پیز-کی-تلقین-یقینی-بنائیں-چیف-سیکرٹری-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org