QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، سانحہ میر علی کے شہید سید ظفر عباس کی نماز جنازہ ادا

27 Nov 2020 15:00

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیسپاک کے اہلکار سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیشنل انجنئرنگ سروس کے اہلکار اور امام بارگاہ فضل شاہ کے متولی سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ تھلہ یلہ شاہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نیسپاک کے اہلکار سید ظفر عباس شاہ کی نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر کی اقتداء میں امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شہید سید ظفر عباس شاہ کی تدفین وقف شیعہ کوٹلی امام حسین (ع) میں اشکبار آنکھوں سے کی گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے میر علی کے علاقے میں نیسپاک کے اہلکاروں پہ بزدلانہ حملہ کیا تھا، جس میں چار اہلکار موقع پہ ہی شہید ہو گئے تھے۔ شہدا میں ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے متولی امامبارگاہ سید ظفر عباس شاہ بھی شامل تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 900271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900271/ڈی-ا-ئی-خان-سانحہ-میر-علی-کے-شہید-سید-ظفر-عباس-کی-نماز-جنازہ-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org