0
Friday 27 Nov 2020 14:59

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہو رہا ہے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج وزیراعلٰی محمود خان کی سربراہی میں ہوگا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات آج ایجنڈا میں موضوع ہوگا۔ صوبے کے 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹی لوکل گورنمنٹ کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری لی جاے گی، جبکہ خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل ہونا تھا جو کہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 900272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش