0
Friday 27 Nov 2020 15:54

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ 15 دن کیلئے بھارتی ایجنسی کی تحویل میں

پی ڈی پی لیڈر وحید پرہ 15 دن کیلئے بھارتی ایجنسی کی تحویل میں
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کے لیڈر وحید الرحمان پرہ کو جمعہ کے روز 15دن کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں دے دیا گیا۔ وحید پرہ کو ایجنسی نے بدھ کے روز دہلی میں عسکری پسندوں کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق وحید پرہ کو آج جموں لاکر این آئی اے کی عدالت کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اُس پر الزام عائد کیا گیا کہ اُس کے عرفان شفیع میر کے ساتھ ’’قریبی روابط“ تھے۔

شفیع میر کو رواں برس کے اوائل میں نوید بابو نامی جنگجو کے ہمراہ اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب سابق پولیس آفیسر دیویندر سنگھ دونوں کو وادی سے باہر لے جارہا تھا۔ وحید پرہ کو گرفتاری کے اگلے روز یعنی جمعرات کو دلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں این آئی اے نے اُسے جموں کی عدالت میں پیش کرنے کے لئے ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق دیویندر سنگھ کیس کی تحقیقات کے دوران این آئی اے کو وحید پرہ اور شفیع میر کے ٹیلی فون رابطے کے بارے میں پتہ چلا ہے۔ فیع میر نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وھید پرہ نے 2019ء پارلیمانی انتخابات کے دوران اُن سے پارٹی اُمیدوار محبوبہ مفتی کے لئے حمایت طلب کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 900279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش