0
Friday 27 Nov 2020 16:41

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے دونوں رہنماؤں کو  5 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے شہبازشریف اور ان کے بیٹے کو 14 روز کے لئے پے رول پر رہا کرنے کی درخواست دی تھی، تاہم پنجاب کابینہ اور وزیراعلیٰ پنجاب نے 5 روز کےلئے پے رول پر رہا کرنے کی منظوری دی۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978ء کے سیکشن 545 بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی ہے، شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کو اب سے کچھ دیر میں رہا کردیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جا رہا ہے، ان کی پے رول پر رہائی 27نومبر سے 1دسمبر تک ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 900291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش