0
Friday 27 Nov 2020 19:12

اے این پی رہنما ثمر بلور کورونا وائرس سے متاثر

اے این پی رہنما ثمر بلور کورونا وائرس سے متاثر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی اہم رہنما ثمر ہارون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف کئے جانے والے جلسوں میں شریک پارٹی سربراہان کورونا وائرس سے متاثر ہونے لگے۔ عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر ہارون کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمر ہارون بلور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میڈیا کمیٹی کی ممبر بھی ہیں۔ خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں، جس پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی تھی کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 900309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش