QR CodeQR Code

مجھے وحید پرہ کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں دی گئی، محبوبہ مفتی

27 Nov 2020 19:58

پی ڈی پی کی صدر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ وحید پرہ کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے انکے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی کو سرینگر میں واقع ان کی رہائشگاہ میں نظربند کیا گیا ہے۔ ادھر عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمارے گیٹوں کے سامنے ٹرک کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے۔ محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربند محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ انہیں پھر سے غیر قانونی طریقے سے گھر میں نطربند کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پی ڈی پی یوتھ ونگ صدر وحید پرہ کے ضلع پلوامہ کے نایرہ گاؤں میں واقع رہایشگاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملنے کے لئے جارہی تھیں لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ نے انہیں جانے سے روک دیا ہے۔ محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربند محبوبہ مفتی ایک بار پھر نظربند ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے وزراء اور ان کے کارکنان کو ہر مقام پر جانے کی اجازت ہے لیکن سکیورٹی کا بہانہ صرف ان کے لئے بنایا جارہا ہے۔

محبوبہ مفتی نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ وحید پرہ کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور مجھے ان کے اہل خانہ کو تسلی دینے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی التجا کو بھی نظربند کردیا گیا کیوںکہ وہ بھی وحید پرہ کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔ ادھر سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پی ڈی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے اپنی رہائشگاہ کے گیٹ کے سامنے ایک پولیس گاڑی کھڑا ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، کو ری ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 900317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900317/مجھے-وحید-پرہ-کے-اہل-خانہ-کو-تسلی-دینے-کی-بھی-اجازت-نہیں-دی-گئی-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org