QR CodeQR Code

ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ قاتلانہ حملہ میں شہید

27 Nov 2020 21:17

ایرانی وزارت دفاع نے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو گرفتار کرکے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنجایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو مسلح دہشت گردوں نے شہید کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مسلح دہشت گردوں نے آج سہ پہر کو ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، جس کے بعد محسن فخری زادہ کو اسپتال منتقل کیا گيا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔ ایرانی وزارت دفاع نے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محسن فخری زادہ کے قتل میں ملوث غیر ملکی ایجنٹوں کو گرفتار کرکے جلد از جلد کیفر کردار تک پہنجایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 900331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900331/ایران-کے-ممتاز-ایٹمی-سائنسدان-محسن-فخری-زادہ-قاتلانہ-حملہ-میں-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org