0
Friday 27 Nov 2020 21:27

قومی سالمیت کیلئے اتحاد و اخوت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ

فرقہ واریت سے انسانوں کے درمیان دوری اور نفرت پیدا ہوتی ہے، خرم نواز گنڈاپور
قومی سالمیت کیلئے اتحاد و اخوت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ اور البصیرہ کے سربراہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ڈاکٹر ثاقب اکبر کی تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور آمد، دونوں رہنماوں نے سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی جامع مسجد شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں بھی گئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ رانا محمد فاروق، جواد حامد، سعید شاہ اور اورنگزیب خان بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈاپور، لیاقت بلوچ اور ثاقب اکبر تینوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتہا پسندی، فرقہ واریت اتحاد امت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ اُمت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور اتفاق وقت کی ضرورت ہے۔ فرقہ واریت اور انتہا پسندی سے انسانوں کے درمیان دوری اور نفرت پیدا ہوتی ہے۔ دین اسلام امن خیر خواہی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج اتحاد اور وحدت کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اتحاد امت اور رواداری کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی سالمیت کیلئے اتحاد و اخوت کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر طاہر القادری کی علمی، تحقیقی، مذہبی اور تجدیدی خدمات کو سراہا۔ دونوں رہنماءوں میں ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ ہونیوالے اجلاس اور ایجنڈے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ لیاقت بلوچ نے منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں قائم شہدائے ماڈل ٹاون کی یادگار پر فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ خرم نواز گنڈاپور نے لیاقت بلوچ کو ڈاکٹر طاہر القادری کی تصانیف کا تحفہ بھی دیا۔ اس موقع پر سید نثار علی ترمذی اور دیگر بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 900333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش