QR CodeQR Code

شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں پشیمان کرینگے، جنرل حسین دہقان

27 Nov 2020 21:24

ایران کے ممتاز سائنسدان محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے رہبر انقلاب کے مشیر نے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشتگردوں پر بجلی کی طرح گریں گے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ممتاز ایٹمی سائنسداں شہید محسن فخری زادہ کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

ایران کے سابق وزیر دفاع نے اپنے ٹوئیٹر پر ایران کے ممتاز سائنسدان محسن فخری زادہ کے بہیمانہ قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی مسلح ایجنٹوں اور دہشت گردوں پر بجلی ک طرح گریں گے اور انہیں جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جنرل دہقان نے کہا کہ اسرائیل کی غاصب اور صہیونی حکومت اپنے اختتام اور اپنی موت کے قریب پہنچ گئی ہے اور وہ ایران پر دباؤ ڈال کر ایران کو ایک مکمل جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے، ہم شہید محسن فخری زادہ کے قاتلوں پر بجلی کی طرح گر کر انہیں پشیمان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 900335

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900335/شہید-محسن-فخری-زادہ-کے-قاتلوں-پر-بجلی-کی-طرح-گر-کر-انہیں-پشیمان-کرینگے-جنرل-حسین-دہقان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org