QR CodeQR Code

پاکستان اسٹیل ملز سے 4 ہزار 544 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

27 Nov 2020 21:36

ملازمت سے برطرفی کی زد میں آنے والے شعبوں میں اساتذہ، لیکچرزز، اسکولوں اور کالجوں کا غیر تدریسی عملہ، ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز، صحت عامہ اور سیکورٹی اسٹاف، چوکیدار، مالی، پیرا میڈیکل اسٹاف، باورچی، آفس اسٹاف اور دیگر شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیل ملز نے ڈی سی ایز منیجرز اور صحت عامہ سمیت مختلف شعبوں سے 4 ہزار 544 ملازمین کو نکالنے کی فہرست تیار کرلی۔ ترجمان پاکستان اسٹیل ملز محمد افضل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مختلف شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی ملازمت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گروپ 2، 3، 4 اور جے او سیز ملازمین کو فارغ کیا جا رہا ہے۔ پاکستان اسٹیل ملز کی ملازمت سے برطرفی کی زد میں آنے والے شعبوں میں اساتذہ، لیکچرزز، اسکولوں اور کالجوں کا غیر تدریسی عملہ، ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز، صحت عامہ اور سیکورٹی اسٹاف، چوکیدار، مالی، پیرا میڈیکل اسٹاف، باورچی، آفس اسٹاف، فنانس ڈائریکٹوریٹ کا عملہ، اے اینڈ پی ڈائریکٹوریٹ اور اے اینڈ پی ڈپارنمنٹ شامل ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں آگاہ کیا کہ ڈی سی ایز، ایس ای ڈی، جی ایم اور مینیجرز کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برطرف کئے گئے تمام ملازمین کو بذریعہ ڈاک خطوط بھیج دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900341

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900341/پاکستان-اسٹیل-ملز-سے-4-ہزار-544-ملازمین-فارغ-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org