0
Friday 27 Nov 2020 21:44

کورونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، آفاق احمد

کورونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کورونا کی آڑ میں زبردستی دکانیں بند کرانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا صرف بہانہ ہے اصل سازش کراچی کا معاشی قتل عام ہے، ملک کے دیگر حصوں میں رات دس بجے تک آزادانہ کاروبار ہورہا ہے جبکہ کراچی میں شام پانچ بجے ہی سے اہلکار مارکیٹوں میں پہنچ جاتے ہیں۔ ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کورونا کی وباء سے کسی کو انکار نہیں اور اس وباء کو روکنے کی کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کورونا کراچی میں شام چھ بجے پھیلتا اور دوسرے شہروں میں آدھی رات تک سویا رہتا ہے؟، اسٹینڈرڈ آف پروسیجر کا اطلاق نہ کرنے والوں کو پابند کرانا سمجھ میں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ پورا شہر ڈنڈے کے زور پر بند کرا دیا جائے اور ایس او پیز کی پابندی کرنے والی دکانوں کو بھی سیل کردیا جائے، حقیقت یہ ہے کہ کرپٹ عناصر نے کورونا کی آڑ میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھاہے اور تاجروں سے دکانوں کی سیل کھولنے کیلئے لاکھوں روپے وصول کئے جارہے ہیں۔ آفاق احمد نے کہا کہ فیصل آباد جو کراچی کے مقابلے میں دس فیصد ٹیکس بھی نہیں دیتا اسے مانچسٹر کے برابر لانے کے منصوبے بنائے جارہے ہیں جبکہ کراچی جو پورے ملک کو پالتا ہے اسے ہیوسٹن کے برابر کھڑا کرنے کا کوئی نہیں سوچتا۔
خبر کا کوڈ : 900343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش