QR CodeQR Code

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

27 Nov 2020 22:01

وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وبا کی دوسری لہر نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے، اسی بنا پر پنجاب حکومت نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے قانون کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کئی اہم تجاویز کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے متعلق بزنس رولز دو ہزار گیارہ میں ترامیم کی تجویز منظور کرلی۔ اجلاس میں صوبے میں کرونا صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کردئیے جائیں گے، اجلاس میں شریک شرکا نے بلدیاتی الیکشن پر حتمی فیصلے سے قبل انتخابات کی تاریخ کا معاملہ این سی او سی کو بھجوانےکی تجویز منظور کی۔

وزیر قانون پنجاب کی زیر صدارت ہونے والی اجلاس میں محکمہ آبپاشی میں ترمیم شدہ تقرری اور تبادلہ پالیسی دوہزار بیس کا مسودہ منظور کیا گیا، اس کے علاوہ قائد اعظم سولرپاور کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کےناموں کی تجویز بھی منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پنجاب ریگولیشن آف پلاسٹک شاپنگ بیگز ایکٹ دوہزار بیس میں ترمیم کی تجویز منظور کی گئیں، ساتھ ہی آئی ڈی اے ایم کے بورڈ میں ایم پی ایز کی تقرری کی تجویز سے اتفاق کیا۔


خبر کا کوڈ: 900344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900344/پنجاب-میں-بلدیاتی-انتخابات-کا-انعقاد-خطرے-پڑ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org