0
Friday 27 Nov 2020 22:35

ٹیکنالوجی اپگریڈیشن سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

ٹیکنالوجی اپگریڈیشن سے مستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سے مستقبل کے چیلنجزسے نمٹا جا سکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے یہ بات پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کے دورے پر کہی۔ پی او ایف پہنچنے پر چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے سربراہ کو مختلف پروڈکشن یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو مستقبل کے منصوبوں اور جدت لانے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو پاک فوج کی آپریشنل ضروریات پر بھی آگاہی دی گئی۔ آرمی چیف نے پی او ایف کی پیشرفت اور قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے پی او ایف کے ڈسپلے لاؤنج کا بھی دورہ کیا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نئی تیار کردہ دفاعی مصنوعات کا بھی جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پی او ایف پاک فوج کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا کام کررہی ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اورجدت پسندی سےمستقبل کے چیلنجز سے نمٹا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش