0
Friday 27 Nov 2020 22:44

آذری سفیر کی آصف غفور کو ترقی پر مبارکباد

آذری سفیر کی آصف غفور کو ترقی پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دی۔ آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کی جس میں لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اپنے ایک دورے میں فوجی جوانوں سے ملاقات کے موقع پر ان کے ساتھ روایتی رقص کررہے ہیں۔ علی علی زادہ کی جانب سے شیئرکی گئی ویڈیو پر مشہور سرائیکی گانا بھی لگاہوا ہے۔ اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  پاک فوج کے 6 میجر جنرلز کو اگلے رینک لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ ترقی پانے والوں میں میجر جنرل آصف غفور کے ساتھ ساتھ میجر جنرل اختر نواز، میجر جنرل سردار حسن اظہر حیات، میجر جنرل سلمان فیاض غنی، میجر جنرل سرفراز علی اور میجر جنرل محمد علی شامل ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 900352
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش