QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی علامہ محمد عباس اںصاری سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت

27 Nov 2020 23:01

ایس یو سی کے سربراہ نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جموں و کشمیر اتحاد المسلمین اور حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین علامہ محمد عباس انصاری کی اہلیہ کے سری نگر مقبوضہ کشمیر میں انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی اہم مذہبی شخصیت علامہ محمد عباس انصاری کی اہلیہ گذشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 900354

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900354/علامہ-ساجد-نقوی-کی-محمد-عباس-اںصاری-سے-انکی-اہلیہ-وفات-پر-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org