QR CodeQR Code

بلوچستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

28 Nov 2020 00:29

اوجی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ  بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ کے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے کنوے سے تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئی ہے۔ ای جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان کے لئے ایک بہترین خوشخبری ہے کہ او جی ڈی سی ایل کو بلوچستان میں تیل و گیس کے زخائر کی کامیاب دریافت ہوئی ہے، جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ اوجی ڈی سی ایل نے بتایا ہے کہ  بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں لکیرود کے 3 ہزار میٹر گہرے کنوے سے ابتدائی جانچ میں 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ کے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جب کہ جانچ میں یومیہ 18 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اس حوالے سے او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 900368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900368/بلوچستان-میں-تیل-اور-گیس-کے-نئے-ذخائر-دریافت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org