QR CodeQR Code

پاراچنار میں بجلی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری ختم کیا جائے، مولانا حاجی عابد جعفری

28 Nov 2020 00:42

اپنے ایک بیان میں تحریک حسینی کے صدر کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی سردی کے دوران جہاں ایک جانب جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور دوسری طرف بجلی کی عدم فراہمی عوام کی مشکلات دوہری کرنے کے مترادف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے صدر مولانا حاجی عابد حسین جعفری نے پاراچنار میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوام سے جڑے اس مسئلہ پر فوری طور پر توجہ دے اور لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی ایک بنیادی انسانی ضرورت ہے، اس کے باوجود کرم میں اس سہولت کو عوام ترس گئے ہیں، بڑھتی ہوئی سردی کے دوران جہاں ایک جانب جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور دوسری طرف بجلی کی عدم فراہمی عوام کی مشکلات دوہری کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بجلی کی طویل ترین بندش پر ایکشن لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 900369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900369/پاراچنار-میں-بجلی-لوڈشیڈنگ-کا-سلسلہ-فوری-ختم-کیا-جائے-مولانا-حاجی-عابد-جعفری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org