0
Saturday 28 Nov 2020 01:29

1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کے دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے

1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کے دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے خریدی گئی 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کے 2 بحری جہاز جمعہ کو کراچی پہنچ گئے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے چئیرمین ڈاکٹر ریاض میمن نے بتایا کہ ٹی سی پی نے اکتوبر سے اب تک مجموعی طور پر 4لاکھ 32 ہزار ٹن گندم کے درآمدی معاہدے کیے ہیں جس کے تحت 3 لاکھ 36 ہزار میٹرک ٹن گندم پاکستان پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹی سی پی نے مختصر مدت میں گندم کی ریکارڈ درآمدات کی ہے، اکتوبر 2020ء میں 2 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن جبکہ نومبر 2020ء میں 1 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی ہے۔

ڈاکٹر ریاض میمن کے مطابق درآمد شدہ گندم خیبر پختونخوا، پنچاب حکومت اور پاسکو کے حوالے کی جائے گی، طے شدہ معاہدے کے تحت مزید 1 لاکھ 12 ہزار میٹرک ٹن گندم کے درآمدی کنسائمنٹس بھی 2 بحری جہازوں کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے ہیں۔ ٹی سی پی کے چئیرمین نے مزید کہا کہ گندم وزارت خوراک کے دیئے گئے معیارات کے مطابق روس سے درآمد کی جارہی ہے اور درآمد شدہ گندم کی 40 کلوگرام اوسطا قیمت 1780 روپے ہے، درآمدی گندم کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پر اتاری گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 900372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش