QR CodeQR Code

جلسہ روکنےکیلئے ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی ہوں گی، محمد زبیر

28 Nov 2020 07:54

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں اگر حکومت گرفتاریاں کرتی ہے تو اسے لاکھ ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی پڑیں گی اور ہم گرفتاریوں کیلیے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 900395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900395/جلسہ-روکنےکیلئے-ڈیڑھ-لاکھ-گرفتاریاں-کرنی-ہوں-گی-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org