0
Saturday 28 Nov 2020 08:02

کورونا کے باعث جرمنی اور جنوبی کوریا میں مشکل صورتحال

کورونا کے باعث جرمنی اور جنوبی کوریا میں مشکل صورتحال
اسلام ٹائمز۔ موسم بہار میں کورونا وائرس کی وبا پر بہتر انداز میں قابو پانے والے ملکوں جرمنی اور جنوبی کوریا میں مشکل صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔جنوبی کوریا میں مسلسل دوسرے روز 500 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے، مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے۔ دوسری جانب جرمنی میں 22 ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور ملک بھر میں پابندیاں مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ یونان میں لاک ڈاؤن میں7 دسمبر تک توسیع کر دی گئی تاہم برطانیہ اور فرانس نے پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا ہے۔ ادھر روس میں گھر پر رہنے کی ہدایت پر عمل درآمد جاری ہے۔ امریکا میں تھینکس گیونگ ڈے کے تہوار پر نیویارک میں سالانہ پریڈ کا محدود پیمانے پر انعقاد کیا گیا اور شہریوں نے شرکت کی بجائے ٹی وی پر پریڈ دیکھی ہے، جبکہ جاپان میں نئے سال کا ایونٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش