0
Saturday 28 Nov 2020 08:17

امریکی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد مسلم خاتون وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات

امریکی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی نژاد مسلم خاتون وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پہلی مرتبہ فلسطین سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر بن گئی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے ریما ڈوڈین کو وائٹ ہاؤس کی قانون سازی کے امور کی ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے وہ جنوری 2021ء سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔ ریما ڈوڈین جو بائیڈن کے قانونی امور کی ٹیم میں شامل ہوں گی اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی فلسطینی نژاد مسلم خاتون ہیں۔ ڈوڈن اس وقت ڈیموکریٹک ڈک ڈربن سینیٹ کی ڈپٹی چیف آف اسٹاف اور فلور ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔ قبل ازیں ریما ڈوڈین سینیٹر ڈوربن کی فلور کونسل اور ریسرچ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ ریما ڈوڈین نے جوڈیشری سب کمیٹی برائے انسانی حقوق اور قانون کے معاون کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں کامیاب ہونے والے جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کے لیے امریکا کے تمام طبقات کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور اب کی نامزدگیوں اور تقرریوں میں وہ اپنا عہد پورا کرتے نظر آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش