0
Saturday 28 Nov 2020 09:33

پیپلز الائنس کے قیام سے بھاجپا کے آلہ کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ناصر اسلم وانی

پیپلز الائنس کے قیام سے بھاجپا کے آلہ کار بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ناصر اسلم وانی
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی عوام بھاجپا اور کشمیر کے اندر موجود اُن کے آلہ کاروں سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے مذموم ارادوں اور سازشوں کو خاک میں ملانے کے لئے ہمہ تن تیار ہیں۔ ان باتوں کا اظہار جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبہ صدر کشمیر ناصر اسلم وانی نے کل حلقہ انتخاب سونہ وار میں چناؤ مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی پہچان، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ لوگوں کے حقوق کی بحالی کے لئے جو مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم قائم ہوا ہے، اُس سے نہ صرف نئی دہلی اور ناگپور والوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں بلکہ کشمیر کے اندر موجود آر ایس ایس اور بھاجپا کے آلہ کار بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے یہ لوگ آئے روز بوکھلاہٹ پر مبنی بیانات جاری کر رہے ہیں اور عوامی اتحاد کے اُمیدواروں کو چناؤ مہم چلانے سے روک رہے ہیں۔

ناصر اسلم وانی نے کہا کہ گپکار الائنس کو جس طرح سے جموں کشمیر اور لداخ میں عوام کا بھرپور تعاون اور اشتراک ملا ہے وہ ایک خوش آئندہ اور حوصلے بلند کرنے والی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتخابات میں عوام کے پاس عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اپنا قیمتی ووٹ دیکر پوری دنیا اور ملک میں اپنی آواز بلند کرسکتے ہیں۔ احسان پردیسی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ تمام قسم کی سہولیات کے باوجود بھی بھاجپا اور اس کی بی ٹیم ان دو بلاکوں میں لوگوں کا تعاون حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے عوامی اتحاد کی طرف سے کھنموعہ اور ہارون میں جو اُمیدوار میدان میں اُتارے گئے ہیں، انہیں سماجی خدمات اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے جانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں زمینی سطح پر لوگوں کا بھرپور تعاون اور اشتراک مل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 900399
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش