QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے، شیخ مصطفی کمال

28 Nov 2020 09:33

این سی کے معاون جنرل سکریٹری نے کہا کہ بھارت کیساتھ آنجہانی مہاراجہ نے 3 شرائط پر رشتہ جوڑا تھا تاہم بدقسمتی سے آج دہلی کے سخت گیر اور فرقہ پرست حکمران نے جموں و کشمیر کے لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدوں سے انحراف کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ بھارتی حکومت کو فی الفور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کرنا چاہیئے۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آنجہانی مہاراجہ نے 3 شرائط پر رشتہ جوڑا اور ان ہی کی درخواست پر کشمیر میں بھارتی فوج کی آمد ہوئی تاہم بدقسمتی سے آج دہلی کے سخت گیر اور فرقہ پرست حکمران نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے تحریری وعدوں خاص کر دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت جو آئینی مراعات سے محروم کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آبائی اور سیاسی نمائدہ جماعت کے امیدواروں کو ڈی ڈی سی، پنچایت اور یو ایل بی کے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 900400

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/900400/مقبوضہ-کشمیر-کا-خصوصی-درجہ-بحال-کیا-جائے-شیخ-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org