0
Saturday 28 Nov 2020 09:33

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے، شیخ مصطفی کمال

مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے، شیخ مصطفی کمال
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفٰی کمال نے کہا کہ بھارتی حکومت کو فی الفور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کرنا چاہیئے۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آنجہانی مہاراجہ نے 3 شرائط پر رشتہ جوڑا اور ان ہی کی درخواست پر کشمیر میں بھارتی فوج کی آمد ہوئی تاہم بدقسمتی سے آج دہلی کے سخت گیر اور فرقہ پرست حکمران نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے تحریری وعدوں خاص کر دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت جو آئینی مراعات سے محروم کردیا گیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آبائی اور سیاسی نمائدہ جماعت کے امیدواروں کو ڈی ڈی سی، پنچایت اور یو ایل بی کے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔
خبر کا کوڈ : 900400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش