0
Saturday 28 Nov 2020 15:26

پاکستان اسٹیل، برطرف ملازمین کا احتجاج، نیشنل ہائی وے کی بندش

پاکستان اسٹیل، برطرف ملازمین کا احتجاج، نیشنل ہائی وے کی بندش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے، احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے بلاک کردی ہے۔ نیشنل ہائی وے کی بندش کے سبب دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، نیشنل ہائی وے کو مظاہرین سے خالی کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے۔ احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے اور نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے پولیس کی بھری نفری اسٹیل ملز کے اطراف پہنچ گئی ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل ملز نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ نکالے جانے والے ملازمین کی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گروپ 2-3-4 کے ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے جن میں ٹیچرز، ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز، صحت عامہ کے افراد اور سیکیورٹی اسٹاف شامل ہیں۔ ترجمان پاکستان اسٹیل ملز نے بتایا تھا کہ نکالے جانے والے ملازمین میں ڈی سی ایز، ایس ای ڈی جی ایم، اور مینیجرز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے ککہ گزشتہ روز پاکستان اسٹیل ملز کے ترجمان کے حوالے سے بتایا تھا کہ تمام ملازمین کو ملازمتوں سے فارغ کئے جانے کے نوٹسز بذریعہ ڈاک بھیج دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 900444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش